ایک بڑے مجمع میں ایک کار کی نیلامی ہو رہ

ایک بڑے مجمع میں ایک کار کی نیلامی ہو رہی تھی۔۔۔ بیس لاکھ ۔۔۔ پچیس لاکھ۔۔۔۔ تیس لاکھ۔۔۔
مجمع میں ایک شخص کھڑا بڑی حیرت سے کار کی حالت زار پر غور کر رہا تھا۔۔۔ مگر اسے کار میں کوئی بھی شے، بہتر نظر نہ آئی۔۔۔ اس سے رہا نہ گیا تو قریب کھڑے بولی لگانے والے شخص کا ہاتھ دباتے ہوئے پوچھا۔۔" ارے بھائی اس کھٹارا کار میں ایسی کون سی خوبی ہے، جس کی بنا پر تم اس کے اتنے دام لگا رہے ہو۔۔۔۔۔۔؟"
اس شخص نے پلٹ کر غور سے اس کی طرف دیکھا اور کہا۔۔" جناب ۔۔۔۔ اس کار کے اب تک آٹھ حادژے ہو چکے ہیں اور حیرت کی بات ہے کہ ہر حادژہ میں صرف اور صرف خاتون خانہ کا ہی انتقال ہوا ہے۔۔"