ایک جنرل پریڈ کے معائنے کیلیے پہنچا تو سارے فوجی غائب تھے۔ تھوڑی دیر میں ایک ف

ایک جنرل پریڈ کے معائنے کیلیے پہنچا تو سارے فوجی غائب تھے۔ تھوڑی دیر میں ایک فوجی حاضر ہوا اور بولا “میں اپنی ماں سے ملنے گیا اور واپسی پر میری بس مس ہو گئی، ٹیکسی بلائی تو وہ خراب ہو گئی، ٹانگے پر سوار ہوا تو اس کا گھوڑا مر گیا، میں نے پھر دوڑ لگائی اور تب یہاں پہنچا ہوں”۔
جنرل کو شک تو ہوا مگر اس نے سوچا چلو فوجی پنچ تو گیا، اس لیے اس نے اسے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد دس فوجی اکٹھے آئے اور انہوں نے بھی باری باری یہی کہانی سنائی۔ جنرل نے سوچا جب پہلے فوجی کو چھوڑ دیا ہے تو ان کو بھی چھوڑ دیتا ہوں۔
پھر ایک اور فوجی لیٹ آیا اور اس نے بھی وہی کہانی سنانی شروع کر دی “میں اپنی ماں سے ملنے گیا اور واپسی پر میری بس مس ہو گئی، ٹیکسی بلائی تو۔۔۔۔۔۔۔”۔
جنرل اسے ٹوکتے ہوئے بولا “مجھے پتہ ہے آگے کیا ہوا، تمہاری ٹیکسی خراب ہو گئی”۔
فوجی “نہیں جناب، ٹیکسی کے راستے میں اتنے زیادہ مرے ہوئے گھوڑے پڑے تھے کہ ڈرائیور کو انہیں ہٹا کر راستہ بنانے میں بہت زیادہ وقت لگ گیا”۔

Share this