بچہ ہتھوڑی سے سیمنٹ والی دیوار پر ضربیں

بچہ ہتھوڑی سے سیمنٹ والی دیوار پر ضربیں لگا رہا تھا ،بچے کے باپ نے دیکھا تو جلدی سے آگے بڑھ کر بولا :
"ارے ارے یہ کیا کر رہے ہو ؟"
بچے نے حیرت سے باپ کو دیکھا اور بولا :
" ابو ! میں پچھلے مکان میں بھی تو یہی کرتا تھا تب تو آپ نے کبھی مجھے نہیں روکا تھا "
اس پر باپ نے غصے سے کہا :
"بے وقوف ! وہ کرائے کا مکان تھا جبکہ یہ مکان ہم خرید چکے ہیں ـ"

Share this