حُوربچہ بڑا پریشان تھا ۔۔ وہ حیران تھا

حُور
بچہ بڑا پریشان تھا ۔۔ وہ حیران تھا کہ یہ حُوریں کہاں ہوتی ہیں ۔ حُوروں کی کہانیاں تو دادی جان روز سناتی ہیں لیکن انہیں دیکھنے کا موقع نہیں ملا ۔ آخر کار ماں سے پوچھ لیا ۔
"ماں ! یہ حُوریں کہاں ہوتی ہیں ؟"
کالی سیاہ اور موٹی تازی ماں نے پیار سے بچّے کے کان میں کہا۔۔"تمام گھر والوں کو مجھ پر شک ہے ۔۔"