حکیم سقراط اپنے زمانے کا بہترین فلاسفر ا

حکیم سقراط اپنے زمانے کا بہترین فلاسفر اور عظیم انسان تھا۔ اس نے جان بوجھ کر ایک جھگڑالو اور تند مزاج عورت سے شادی کر لی تھی تا کہ حکیم کی ذات میں غصہ اور کینہ نہ رہے۔
ایک دفعہ حسب عادت اس کی بیوی نے لڑائی جھگڑا کیا اور حکیم کو سخت بُرا کہا۔ پھر پانی کی بھری بالٹی حکیم کے سر پر انڈیل دی۔
اس ساری کاروائی کے بعد حکیم سقراط نے کمال تحمل سے صرف اتنا جواب دیا: "کیا گرجنے کے بعد برسنا بھی ضروری تھا?"