دو بچے فرنیچر اٹھانے میں اپنے باپ کی مدد

دو بچے فرنیچر اٹھانے میں اپنے باپ کی مدد کررہے تھے۔ یکایک باپ نے دیکھا کہ ایک بچہ کپڑوں کی الماری اٹھاتے ہوئے پسینے سے شرابور ہو رہا ہے ۔ اس نے پوچھا۔
’’میں نے تو کہا تھا کہ الماری اٹھانے میں اپنے بھائی سے مدد لینا‘‘۔
بچہ بولا۔’’مدد تو وہ کر رہا ہے ۔ وہ الماری کے اندر ہینگر سنبھالے کھڑا ہے‘‘۔