دو لال بیگ نہایت غلیظ عمارت کے ایک کونے

دو لال بیگ نہایت غلیظ عمارت کے ایک کونے میں بیٹھے تھے اور ایک بہت اداس لگ رھا تھا، دوسرے لال بیگ نے اس سے پوچھا لالو بھائی کیوں اداس ھو، لالو بھائی بولا یار کیا بتاؤں میں جہاں پر رھتا ھوں وہ جگہ کسی کم بخت نے ھوٹل کھول لیا ھے اور وہ اسکی بہت صفائی رکھتا ھے ، چاندی کی طرح چمکتے برتن ،نکھرا نکھرا کچن ، صاف شفاف دھلا ھوا فرش میں تو بیمار پڑ گیا ھوں ، لگتا ھے اب کہیں اور ٹھکانہ کرنا پڑے گا ، "توبہ توبہ " کیا زمانہ آ گیا ھے
دوسرا لال بیگ بولا ھاں تم کو کہیں اور ھی ٹھکانہ کرنا پڑے گا، واقعی ایسی گندی جگہ صحت کے لئے سخت نقصان دہ ھے

Share this