سردار جی کا کچھ ہی دیر بعد آپریشن ہونے و

سردار جی کا کچھ ہی دیر بعد آپریشن ہونے والا تھا۔ ان کی بیوی ہسپتال کے کمرے میں سردار جی کے پاس بیٹھی ان کو حوصلہ دے رہی تھی۔ سردار جی پریشانی کے عالم میں بولے،
"دعا کرنا کہ میرا آپریشن کامیاب ہو جائے اور اگر آپریشن کے دوران ایسی ویسی بات ہو جائے تو میرے بعد تم آپریشن کرنے والے ڈاکٹر سے شادی کر لینا"۔
بیوی : سرتاج کچھ نہیں ہو گا ۔ آپ ایسی باتیں کیوں کرتے ہو؟
سردار جی نے ایک لمبی سانس بھری اور پوری آنکھیں کھولتے ہوئے اپنی بیوی کے چہرے پر گہری نظر ڈالتے ہوئے کہا،
" تم کیا چاہتی ہو کہ ناکام آپریشن پہ میں ڈاکٹر کو معاف کر دوں"؟

Rate This Joke
No votes yet