شادی کے لطیفے

اس سیکشن میں شادی اور شادی شدہ زندگی سے متعلق لطیفے موجود ہیں۔ اگر شادی نہیں ہوئی تو خوشی خوشی پڑھ لیں ھو گئی تو رو کے پڑھیں کہ پہلے کیوں نہ پڑھے۔ ھاھاھاھاھا

بیوی کے ستائے ہوئے شوہر نے وکیل سے مشو

Joke Body

بیوی کے ستائے ہوئے شوہر نے وکیل سے مشورہ کیا۔اگر میں اپنی بیوی کو طلاق دوں تو کم از کم کتنا خرچ آئے گا۔ تین ہزار میری فیس. وکیل نے بتایا. تقریباً اتنی ہی رقم کورٹ فیس، اسٹیمپ، عدالتی کاغذ اور بیوی کا حق مہر اس کے علاوہ ہو گا،
شوہر نے جواب دیا. اتنا خرچ تو شادی میں بھی نہیں آیا تھا، سو روپے نکاح خواں نے لئے اورتین سو روپے میں نکاح کی مٹھائی آئی۔
وکیل نے مسکراتے ہو ئے. جناب. سستے کام کا یہی انجام ہوتا ہے۔

Rate This Joke
No votes yet

شوہر نے بیوی سے کہا۔’’اب کوئی اچھا س

Joke Body

شوہر نے بیوی سے کہا۔
’’اب کوئی اچھا سا لڑکا دیکھ کر ہم کو اپنی بیٹی کی شادی کر دینی چاہیے۔ بیوی نے اپنے بھائی بہنوں کے لڑکوں کی تعریف کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ان میں سے کسی سے رشتہ ہو جائے تو بہت ہی اچھا رہے گا۔
شوہر نے جھنجھلا کر کہا تم تو اپنے ہی خاندان والوں کے نام گنائے جا رہی ہو اور میں چاہتا ہوں کہ یہ رشتہ کہیں اچھی جگہ ہو جائے۔

Rate This Joke
No votes yet

ایک بیوی نے اپنے شوہر سے شکایت کی کہ شاد

Joke Body

ایک بیوی نے اپنے شوہر سے شکایت کی کہ شادی سے پہلے تم کہا کرتے تھے کہ پیاری میری دنیا ہو تم.
شوہر نے بات کاٹتے ہوئے کہا۔
’’اس وقت میں نے جغرافیہ نہیں پڑھا تھا اب تو میں کئی دنیائیں دریافت کر چکا ہوں۔‘‘

Rate This Joke
No votes yet

شوہر۔ ’’بیگم ! تمہیں یاد ہے میڈیکل ک

Joke Body

شوہر۔ ’’بیگم ! تمہیں یاد ہے میڈیکل کالج میں ایک لڑکا کاشف ہماری کلاس میں پڑھتا تھا ، یونین کا صدر بھی تھا، وہی جو تم سے شادی کرنا چاہتا تھا۔‘‘
بیوی ’’ہاں۔ یاد ہے ، یہ تقریباً تیس سال پہلے کی بات ہے‘‘۔
شوہر۔ ’’آج اس سے ملاقات ہوئی ، وہ تو اتنا موٹا گنجا اور بدہیئت ہو گیا ہے کہ اس نے مجھے پہچانا نہیں۔

Rate This Joke
No votes yet

پیاری روزی جب میں مر جاؤں تو پھر تم ڈ

Joke Body

پیاری روزی جب میں مر جاؤں تو پھر تم ڈیوڈ سے شادی کر لینا۔
’’وہ کیوں‘‘
’’کیونکہ ایک دفعہ اس نے مجھ سے ایک غلط گھوڑے پر شرط لگوائی تھی۔ میں اس سے انتقام لینا چاہتا ہوں۔

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

استاد اتفاق کے مسئلے پر گفتگو کر رہے ت

Joke Body

استاد اتفاق کے مسئلے پر گفتگو کر رہے تھے۔ جب انہیں یقین ہو گیا کہ بچے ان کی بات سمجھ چکے ہیں تو انہوں نے سوال کیا: کیا تم میں سے کوئی اتفاق کے بارے میں مثال دے سکتا ہے؟
ایک بچہ بولا: جی ہاں آپ کو حیرت ہو گی کہ میرے ابو اور امی کی شادی اتفاق سے ایک ہی دن ہوئی۔

Rate This Joke
Average: 1 (1 vote)

میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ شادی کی دوسری

Joke Body

میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ شادی کی دوسری سالگرہ پر کہاں جانا پسند کرو گی۔
اس کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ پھیل گئی اور اس نے کہا۔"وہاں جہاں کافی عرصے سے میں نہیں گئی۔"
"باروچی خانے کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے۔"
میں نے پوچھا۔ اور یہاں سے لڑائی شروع ہو گئی۔

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

دو دوست آپس میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایک نے

Joke Body

دو دوست آپس میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایک نے کہا میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ تمہیں اس بات کا احساس کب ہوا؟ اس نے کہا کہ پہلے لوگ کہا کرتے تھے کہ تم شادی کیوں نہیں کر لیتے۔ اب لوگ پوچھتے ہیں تم نے شادی کیوں نہیں کی؟

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

آدمی بھکاری سے: "کل تم پُل پہ کھڑے بھیک

Joke Body

آدمی بھکاری سے: "کل تم پُل پہ کھڑے بھیک مانگ رہے تھے آج ٹرک پر کھڑے ہو۔"
بھکاری: "جناب! میں نے وہ جگہ اپنے بیٹے کو شادی کی خوشی میں تحفہ دے دی ہے۔"

Rate This Joke
No votes yet

ایک امریکن اور ایک انڈین ایک امریکن بار

Joke Body

ایک امریکن اور ایک انڈین ایک امریکن بار میں بیٹھے جام پر جام انڈھیل رہے تھے۔ انڈین آدمی نے امریکن سے کہا،"تم جانتے ہو میرا گھر والوں زبردستی میری شادی ایک فرسودہ خیالات والی گھریلو لڑکی سے کرنا چاہتے ہیں۔ جس سے نہ میں نے کبھی بات کی نہ کبھی ملا۔ ہم اسے "ارینجنڈ میرج" کہتے ہیں۔ میں نے بھی صاف صاف کہہ دیا کہ میں اس لڑکی سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گا جسے میں جانتا نہیں جیسے میں پیار نہیں کرتا۔اور اب میرا باپ میرے لیے پریشانیاں کھڑی کر رہا ہے۔ میں بہت خاندانی میں گھر گیا ہوں"۔

امریکن نے اس کے جواب میں کہا۔"لو میرج کے بارے کیا کہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔چلو دوست تمہیں اپنی
کہانی سناتا ہوں۔"مجھے ایک بیوہ سے پیوہ سے پیار ہو گیا۔ تین سال کے پیار کے بعد میں نے اس سے شادی کر لی۔اس بیوہ کی پہلے شوہر سے ایک لڑکی تھی جس سے دو سال بعد میرے باپ کو پیار ہو گیا اور میرے باپ نے اس کے ساتھ شادی کر لی۔اس طرح میں اپنے باپ کا سسر بن گیا اور میں اس کا بیٹا بھی تھا۔ اور میری بیٹی میری ہی ماں بن گئی اور میری بیوی میری نانی۔

اور مزید معاملہ تو تب خراب ہوا جب میرے گھر ایک لڑکا پیدا ہوا۔ میرابیٹا میرے باپ کا سالا بھی ہے اور پوتا بھی۔ اور اس وقت تو صورتحال اور ہی بگڑ گئی جب میرے باپ کے گھر بیٹا پیدا ہوا۔ اب میرے باپ کا بیٹا یعنی میرا بھائی میرا پوتا ہے۔ جس کےنتیجہ یہ نکلا کہ میں خود اپنا ہی دادا ہوں اور اپنا ہی پوتا بھی ہوں۔

اور تم کہتے ہو کہ تمہیں خاندانی مسائل کا سامنا ہے۔

Rate This Joke
No votes yet