شادی کے لطیفے

اس سیکشن میں شادی اور شادی شدہ زندگی سے متعلق لطیفے موجود ہیں۔ اگر شادی نہیں ہوئی تو خوشی خوشی پڑھ لیں ھو گئی تو رو کے پڑھیں کہ پہلے کیوں نہ پڑھے۔ ھاھاھاھاھا

میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ شادی کی دوسری

Joke Body

میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ شادی کی دوسری سالگرہ پر کہاں جانا پسند کرو گی۔

اس کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ پھیل گئی اور اس نے کہا۔"وہاں جہاں کافی عرصے سے میں نہیں گئی۔"

"باروچی خانے کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے۔"

میں نے پوچھا۔ اور یہاں سے لڑائی شروع ہو گئی۔

Rate This Joke
No votes yet

ایک نئی نویلی دلہن کو اس کی شادی شدہ دوس

Joke Body

ایک نئی نویلی دلہن کو اس کی شادی شدہ دوست نے یوں مشورہ دیا۔
"کوئی بھی شوہر پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ ہم بیویوں کی زمہ داری اور فرض ہوتا ہے کہ انہیں پرفیکٹ بنائیں۔ سب سے پہلے تو تم اس کو پیچھا ان تمام لوازمات سے چھڑانا جو اس کی ماں نے اس لادے ہوئے ہیں۔ اور اس کے بعد ان تمام لوازمات سے پیچھا چھڑانا جو وہ سگریٹ سے مشہوریاں دیکھ دیکھ کر سیکھتا رہا ہے۔"

Rate This Joke
No votes yet

ایک گجراتی خاندان اس وقت بہت پریشان ہو گ

Joke Body

ایک گجراتی خاندان اس وقت بہت پریشان ہو گیا جب انہیں امریکہ سے باء (دادی) کی معیت والا تابوت ملا۔

جب تابوت کھولا گیا تو معیت کے اوپر ایک خط پڑا ہوا تھا جس میں لکھا تھا۔

پیارے چندرکانت بھائی، ارویند بھائی، سمیتا بین اور ورشا۔

میں باء کی وصیت وخواہش کے مطابق اس کی لاش بھیج رہی ہوں کہ باء چاہتی تھی کہ اس کی آخری رسومات ہمارے اباؤ اجداد کے گھر میں ہو۔

میں اس لاش کے ساتھ اس لیے نہیں آ سکی کہ میری چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں۔

باء کی لاش کے نیچے میں نے شہد کی بوتلیں، ٹوبر چاکلیٹ کے دس پیکٹ اور باداموں کے آٹھ پیکٹ رکھے ہیں ۔ آپ لوگ ان کو آپس میں بانٹ لیجیے گا۔

باء کے پیروں میں دی بک کے سائز دس کے جوتے ہیں جو میں نے موہن کے لیے بھیجے ہیں۔ اور اس کے ساتھ رادھا اور لکشمی کے بیٹوں کے لیے بھی جوتے رکھے ہیں امید ہے کہ ان کو پورا آئیں گے۔

باء نے چھ امریکن ٹی۔شرٹ پہن رکھی ہیں ایکسٹرا لارج والی موہن کے لیے ہے۔ باقی نارمل سائز والی آپ آپس میں بانٹ لیجئے گا۔

دو نئی جینز جو باء نے پہن رکھیں ہیں وہ چنٹو اور گنگو کے لیے ہے۔

ریما نے جو سوئس گھڑی مانگی تھی وہ باء کی بائیں کلائی میں ہے۔

شانتا ماسی نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جو زیور مانگے تھے وہ میں نے باء کو پہنا رکھے ہیں لے لیجے گا۔

یہ 6 سفید کاٹن کی جرابیں جو باء نے پہن رکھی ہیں میرے بھانجوں کے لیے ہیں۔

برائے مہربانی تمام سامان بہت ایمانداری سے سب میں تقسیم کر دیں۔

نوٹ: اگر کسی کو کچھ اور چاہیے تو فون کر دینا آجکل بابو جی کی طبیعت بھی کچھ ٹھیک نہیں رہتی۔

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

پیرس کی ایک عدالت میں طلاق کا مقدمہ پیش

Joke Body

پیرس کی ایک عدالت میں طلاق کا مقدمہ پیش تھا
جج نے گواہ سے پوچھا
جب میاں بیوی میں جھگڑا ہو رہا تھا تو تم کہاں تھے
گواہ نے جواب دیا' جناب میں عین موقع واردات پر موجود تھا
میں پادری ہوں اور ان کی شادی کی رسومات انجام دے رہا تھا

Rate This Joke
Average: 5 (1 vote)
Urdu-Jokes

سردار جی کا کچھ ہی دیر بعد آپریشن ہونے و

Joke Body

سردار جی کا کچھ ہی دیر بعد آپریشن ہونے والا تھا۔ ان کی بیوی ہسپتال کے کمرے میں سردار جی کے پاس بیٹھی ان کو حوصلہ دے رہی تھی۔ سردار جی پریشانی کے عالم میں بولے،
"دعا کرنا کہ میرا آپریشن کامیاب ہو جائے اور اگر آپریشن کے دوران ایسی ویسی بات ہو جائے تو میرے بعد تم آپریشن کرنے والے ڈاکٹر سے شادی کر لینا"۔
بیوی : سرتاج کچھ نہیں ہو گا ۔ آپ ایسی باتیں کیوں کرتے ہو؟
سردار جی نے ایک لمبی سانس بھری اور پوری آنکھیں کھولتے ہوئے اپنی بیوی کے چہرے پر گہری نظر ڈالتے ہوئے کہا،
" تم کیا چاہتی ہو کہ ناکام آپریشن پہ میں ڈاکٹر کو معاف کر دوں"؟

Rate This Joke
No votes yet

بیوی شوہر سے: تم نے اپنے دوستوں سے جھوٹ

Joke Body

بیوی شوہر سے: تم نے اپنے دوستوں سے جھوٹ کیوں بولا کہ مجھے بہت اچھاکھانابناناآتاہے۔
شوہر: اب تم سے شادی کرنے کی کوئی تو وجہ بتانی ہی تھی۔

Rate This Joke
No votes yet

جو لوگ سوچ سمجھ کر شادی نہیں کرتےوہ زن

Joke Body

جو لوگ سوچ سمجھ کر شادی نہیں کرتے
وہ زندگی بگاڑ لیتے ہے
اور جو لوگ سوچ سمجھ کر شادی کرتے ہیں

ہوندی اناں نال وی چنگی نہیں

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

مینجر:تم اس مہینے چار چھٹیاں لے چکے ہو۔

Joke Body

مینجر:تم اس مہینے چار چھٹیاں لے چکے ہو۔
ایک مرتبہ تم اپنی بیوی کو ٹرین میں سوار کرانے گئے تھے،ایک مرتبہ تمھاری بیٹی کی سالگرہ تھی،ایک مرتبہ اپنی ساس کے جنازے میں گئے تھے،اور ایک مرتبہ تمھارا لڑکا بیمار ہوگیا تھا آج پھر چھٹی کی درخواست لے کر آئے ہو۔ یہ کاہے کے لئے ہے؟
ملازم:جناب آج میری شادی ہے

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

کنفیوشیس (فلاسفر) کے ایک شاگرد نے پوچھا

Joke Body

کنفیوشیس (فلاسفر) کے ایک شاگرد نے پوچھا "استاد کیا یہ صحیح ہے کہ شادی شدہ مردوں کی عمریں طویل ہوتی ہیں۔"
اس نے جواب دیا " نہیں بیٹا۔ عمریں طویل نہیں ہوتین، انہیں طویل معلوم ہوتی ہیں۔"

Rate This Joke
No votes yet

مسز ثنعیہ نے اپنی دوست مسز شزا سے پوچھا۔

Joke Body

مسز ثنعیہ نے اپنی دوست مسز شزا سے پوچھا۔
“شادی سے پہلے تمھارے شوہر نے اپنے بارے میں جتنی باتیں کی تھیں کیا وہ سب سچ نکلیں؟“ مسز شزا نے بتایا
“سب تو نہیں صرف ایک بات سچ نکلی“
“شادی سے پہلے وہ کہتے تھے میں اپنے آپ کو تمھارے قابل نہیں سمجھتا۔“

Rate This Joke
No votes yet