شیر کو اپنی خونخواری اور طاقت پر بڑا غ

شیر کو اپنی خونخواری اور طاقت پر بڑا غرور تھا ایک دن وہ اپنا رعب جھاڑنے کے لئے جنگل میں گھومنے لگا۔ سامنے اُسے جو بھی جانور نظر آتا اپسے روک کر وہ پوچھنے لگتا:
بتاؤ اس جنگل کا بادشاہ کون ہے؟
سارے جانور سر جھکا کر ایک ہی جواب دیتے:حضور آپ ہی بادشاہ ہیں
تھوڑی دیر بعد شیر کو ایک مست ہاتھی دکھائی دیاتو اس نے ہاتھی سے پوچھا:
بتاؤ میاں ہاتھی اس جنگل کا بادشاہ کون ہے؟
جواب میں ہاتھی نے آگے بڑھ کر اچانک ہی شیر کو اپنی سونڈ مین اُڑھا لیا اور پھر پوری طاقت سے اُسے دور پھینک دیا
شیر اپنے جسم پر لگی ہوئی دھول جھاڑتے ہوئے بولا:
میرے سوال کا جواب اگر نہیں آتا تھا تو تمھیں بتا دینا چاہیے تھا کہ تمھیں نہیں معلوم ہے اس میں اتنا غصہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟