لطیفے

امریکن: یہ بلڈنگ کتنے دن میں بنی ہے؟پا

امریکن: یہ بلڈنگ کتنے دن میں بنی ہے؟
پاکستانی: 1 مہینہ میں
امریکن: یہ ہمارے ملک میں تو دو ہفتوں میں بن جاتی ہے

تھوڑا آگے جانے کے بعد پھر امریکی نے پوچھا
امریکن: یہ بلڈنگ کتنے عرصہ میں بنی؟
پاکستانی: صرف دو ہفتوں میں۔
امریکن: ہمارے ملک میں تو یہ صرف تین دن میں بن جاتی ہے

تھوڑا اور آگے جاتے ہیں اور حبیب بنک پلازہ کے سامنے سے گزرتے ہیں۔ امریکن پوچھتا ہے
امریکن: یہ بلڈنگ کتنے عرصہ میں بنی؟
پاکستانی: پتہ نہیں۔ ایک گھنٹہ پہلے میں روٹیاں لینے آیا تھا تب تو یہ بلڈنگ نہیں تھی

2003ایک اس ایم اس 7روپےایک روٹی 2ر

2003
ایک اس ایم اس 7روپے
ایک روٹی 2روپے

2004
ایک اس ایم اس 5روپے
ایک روٹی 2.5روپے

2005
ایک اس ایم اس 2روپے
ایک روٹی 3روپے

2008
ایک اس ایم اس 23 پیسے
ایک روٹی 5 روپے

2009
700 اس ایم اس 7 روپے
ایک روٹی 7 روپے
۔
۔
۔
۔
2015
نو روٹی
صرف اس ایم اس

آفسر : اگر سمندر میں طوفان آ جائے تو تم

آفسر : اگر سمندر میں طوفان آ جائے تو تم کیا کرو گئے؟
جہاز رانی کا طالب علم: میں فوراً لنگر ڈال دوں گا
آفسر: اسکے بعد ایک اور طوفان آ جائے تو؟
طالب علم: میں دوسرا لنگر ڈال دوں گا
آفسر: اسکے بعد ایک اور طوفان آ جائے تو؟
طالب علم: میں تیسرا لنگر ڈال دوں گا
آفسر:مگر تم اتنے لنگر کہاں سے لاؤ گئے؟
طالب علم: جہاں سے آپ اتنے طوفان لائیں گے

"]اصلاحی کاموں میں حصہ لینے والی ایک خات

"]اصلاحی کاموں میں حصہ لینے والی ایک خاتون نے ایک صاحب کو مہہ خانے سے نکلتے دیکھا تو بولیں۔
“کتنے افسوس کی بات ہے کہ میں آپ جیسے انسان کو ایسی جگہ سے باہر آتے دیکھ رہی ہوں۔“
وہ صاحب حیرت سے بولے۔
“خاتون! تو آپ کا کیا خیال ہے کہ میں ساری رات اندر ہی بیٹھا رہتا۔“

"]امریکا کے ایک پاگل خانے میں دو ماہرین

"]امریکا کے ایک پاگل خانے میں دو ماہرین نفسیات ایک پاگل کی دماغی حالت کا اندازہ کرنے کے لیے اس سے سوالات کر رہے تھے۔
“امریکا کا پہلا صدر کون تھا؟“ایک ماہر نفسیات نے پوچھا۔
“جارج واشنگٹن۔“پاگل نے جواب دیا۔
“درست۔اور ہمارے دوسرے صدر کون تھے؟“
“جان ایڈم“۔پاگل نے بلا تامل جواب دیا۔
“بلکل ٹھیک۔“ ماہر نفسیات نے کہا اور خاموش ہو کر چند لمحے بعد دوسرے ماہر نفسیات نے اپنے ساتھی کو ٹہوکا دیا اور سرگوشی میں کہا۔
“اس پاگل کی دماغی حالت تو کافی اچھی معلوم ہوتی ہے۔اب تم اس سے امریکا کے تیسرے صدر کا نام بھی پوچھ لو۔“
“میں اصل میں اس لیے رک گیا ہوں کہ امریکا کے تیسرے صدر کا نام تو مجھے خود بھی نہیں معلوم۔“ماہر نفسیات نے بے بسی سے کہا۔

اپنے گھر میں اندھیرا دیکھ کر ایک زمین دا

اپنے گھر میں اندھیرا دیکھ کر ایک زمین دار نے نوکر سے پوچھا:
کیا آج لالٹین جلانا بھول گئے ہو۔یہ اندھیرا کیوں ہے؟
نوکر: مٹی کا تیل ختم ہو گیا ہے ۔لالٹین کیسے جلاتا؟
زمیندار:تو اس سے کیا ہوا؟پانی ڈال کر لالٹین جلا دو
نوکر(حیرت سے)لیکن پانی سے لالٹین کیسے جل سکتی ہے
زمیندار نے ناراض ہوتے ہوئے کہا:تم بڑے بےوقوف لگتے ہو
ارے الو کے پٹھے ! لالٹین کو کیسے معلوم ہوگا کہ تم نے اس میں مٹی کے تیل کی بجائے پانی ڈالا ہے