لطیفے

امیر تیمور لنگ (یعنی لنگڑا) کے پاس ایک ا

امیر تیمور لنگ (یعنی لنگڑا) کے پاس ایک اندھی عورت آئی اپنی تنگ دستی کا تذکرہ کرکے کچھ طلب کیا امیر نے پوچھا بی بی نام کیا ہے
عورت نے کہا : دولت بی بی
امیر تیمور نے ازراہِ تفنن کہا : سنا ہے دولت اندھی ہوتی ہے ۔
عورت نے چھوٹتے ہی کہا : اسی لیے تو لنگڑے کے پاس آگئی ہے ۔

انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر نے ایک امیدوار

انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر نے ایک امیدوار سے پوچھا
" فرض کرو ، تم کسی کام سے میرے گھر آتے ہو ۔۔۔ میری بیگم تمہیں بتاتی ہیں کہ میں گھر پر نہیں ہوں ۔۔۔ مگر پھر تمہیں گھر میں آنے کے لئے کہتی ہیں ۔۔۔ تو تم کیا کرو گے ؟
امیدوار نے نہایت سنجیدگی سے کہا
: سر، اگر آپ اپنی بیگم کی تصویر دکھا دیں تو مجھے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی ۔۔

آٹھ سالہ پپو کو اسکول جانے کا بہت شوق تھ

آٹھ سالہ پپو کو اسکول جانے کا بہت شوق تھا ۔ جبکہ اس کی چھ سالہ بہن فرح کو اسکول سے نفرت تھی ۔ اسکول سے آنے کے بعد بھی پپو اپنی بہن سے فرمائش کرتا رہتا۔
’’آؤ، اسکول اسکول کھیلیں ‘‘ لیکن وہ انکار کردیتی ۔
آخر ایک روز وہ مان گئی ۔ ’’ٹھیک ہے ، اسکول اسکول کھیلتے ہیں لیکن میں اسکول سے غیر حاضر ہوں ‘‘۔

ایک آدمی نے ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی جو

ایک آدمی نے ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی جوائن کی ایک سیکھنے والے کی حیثیت میں
اپنی جاب کے پہلے ہی دن اس نے کچن کا نمبر ملایا اور چیخا کہ میرے لئے جلدی سے
کافی لے کر آؤ
اگلی طرف سے جواب آیا
بیوقوف تم نے غلط نمبر ملایا تمہیں پتہ ہے کہ تم کس سے بات کر رہے ہو
نئے بندے نے کہا ‘‘مجھے نہیں پتہ‘‘
آواز آئی ‘‘تم مینجنگ ڈائریکٹر سے بات کر رہے ہو‘‘ بیوقوف انسان
نئے بندے نے چیخ کر کہا ‘‘اور تم بھی بیوقوف ہو ‘‘
تمہیں پتہ ہے کہ تم کس سے بات کر رہے ہو
نہیں
نئے بندے نے کہا
اووووووو خدا کا شکر ہے

امیر آدمی سو رہا تھا اور اس کا نوکر اسے

امیر آدمی سو رہا تھا اور اس کا نوکر اسے پنکھا جل رہا تھا۔ ایک مکھی بار بار امیر آدمی کی ناک پر آ کر بیٹھتی تھی اور وہ اڑا دیتا تھا۔ ایک دفعہ بہت غصے میں آ کر نوکر نے پنکھے کی ڈنڈی سے اسے مار دیا۔
امیر آدمی ہڑبڑا کے اٹھا اور چیخنے لگا، نوکر بولا جناب میں نے تو مکھی کو مارا تھا لیکن وہ مکھی تھی کہ بکرا جو اتنا خون نکل رہا ہے۔