ماں اور بچہ بس میں سوار ہوئے ۔ ماں نے اپ

ماں اور بچہ بس میں سوار ہوئے ۔ ماں نے اپنا ٹکٹ تو لے لیا ۔ کنڈیکٹر نے بچے کی طرف غور سے دیکھا اور بولا :’’بچے کا ٹکٹ بھی لیجئے محترمہ‘‘۔
’’مگر اس کی عمر تو تین سال ہے ‘‘۔ عورت نے کہا ۔
’’لیکن مجھے تو یہ پانچ سال کا نظر آرہا ہے ‘‘۔
ماں کو بڑاطیش آیا ،بولی :’’بچہ میرا ہے ، تم خوامخواہ ماں بننے کی کوشش نہ کرو‘‘۔