کسٹمر سروسز کی انتہاآپریٹر: پزا ہٹ کال

کسٹمر سروسز کی انتہا
آپریٹر: پزا ہٹ کال کرنے کا شکریہ - کیا میں آپ کا
گاہک: ہیلو !‌ کیا میں آرڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپریٹر: کیا میں آپ کا ملٹی پرپز کارڈ نمبر جان سکتا ہوں؟
گاہک: آ آ ہاں جی ایک منٹ ۔۔۔۔ ہاں لکھیں 1234-102992-102929
آپریٹر: بہت شکریہ جناب شیخ صاحب، آپ سیٹلائیٹ ٹاؤن سے بات کر رہے ہیں اور آپ کے گھر کا نمبر 3133455 ہے، جبکہ آفس کا نمبر 4567787 ہے، موبائل 03212233445، یہ بتائیں ابھی کس نمبر سے بات کر رہے ہیں؟
گاہک: جی ابھی تو گھر سے ہی بات کر رہا ہوں، یہ بتائیں آپ کو یہ سب نمبر کہاں سے ملے؟
آپریٹر: جناب ہم مرکزی سسٹم سے جڑے ہو؁؁ئے ہیں
گاہک: آہا، ٹھیک - کیا میں سی-فوڈ پزا آرڈر کر سکتا ہوں؟
آپریٹر:جناب، یہ کوئ اچھا آئیڈیا نہیں ہے
گاہک: کیا مطلب - وہ کیسے ؟
آپریٹر: آپ کے طبی معائنہ کے ریکارڈ کے حساب سے آپ کو بلند فشارِخون یعنی ہائ بلڈ پریشر ہے اور آپ کا کولیسٹرول بھی زیادہ ہے۔۔۔۔
گاہک: ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟
آپریٹر: آپ ہمارا کم چکنائ Hokkien Mee پزا ٹرائ کر سکتے ہیں جناب۔
گاہک: یہ آپ کیسے کہ سکتے ہیں کہ یہ پزا کجھے پسند بھی آتا ہے کہ نہیں؟
آپریٹر: جناب آپ نے پرسوں ہی نیشنل لائبریری سے "Popular Hokkien Dishes" نامی کتاب لی ہے۔
گاہک: ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا چلیں ٹھیک ہے، میرے لئے تین فیملی سائز پزا بھجوا دیں۔کتنے پیسے ہوئے؟
آپریٹر: ہاں جناب - آپ کی 10 افراد کی فیملی کے لئے یہ کافی ہوں گے۔ ٹوٹل آپ کے 1200 روپے ہوں گے۔
گاہک: کیا میں کریڈٹ کارڈ سے پیسے دے سکتا ہوں؟
آپریٹر: مجھے افسوس ہے جناب کہ آپ کو کیش ہی دینا ہو گا۔ آپ کے کریڈٹ کارڈ کی لمٹ پوری ہو چکی ہے بلکہ آپ بینک کے 150،000 روپے کے قرضدار بھی ہیں اکتوبر کے مہینے سے اور اس میں آپ کے گھر کے قرض کے لیٹ‌ پیمنٹ کے چارجز بھی شامل نہیں ہیں۔
گاہک: چلیں پھر جب تک آپ کی ڈیلیوری ہوتی ہے میں برابر والے اے-ٹی-ایم سے پیسے لے آتا ہوں۔
آپریٹر: لیکن جناب سسٹم کے حساب سے تو آپ کی روزانہ ٹرانزیکشن کی لمٹ بھی ختم ہو چکی ہے۔
گاہک: کوئ مسلہ نہیں، آپ پزا تو بھیجیں، میں پیسوں کا انتظام کر لوں گا، ویسے آپ کتنا ٹائم لیں گے؟
آپریٹر: تقریباً 45 منٹ جناب - لیکن اگر آپ کو جلدی ہو تو آپ اس سے پہلے آ کر خود لے جا سکتے ہیں، اپنی موٹرسائیکل پر۔۔۔۔۔
گاہک: کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟
آپریٹر: جی جناب، ہمارے ریکارڈ کے حساب سے آپ کے پاس ہنڈا 70 ہے نمبر 1233۔۔
گاہک: کیا کیا کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپریٹر: اس کے علاوہ کچھ اور لینا پسند کریں گے جناب؟
گاہک: ہاں وہ اشتہار میں تو تین پزا پر تین پیپسی کی بھی اسکیم تھی؟ کیا وہ نہیں ملیں گی؟
آپریٹر: عام طور پر جناب ہم یقیناَ وہ بھی دیتے ہیں مگر ہمارے ریکارڈ کے حساب سے آپ کو ذیابیطس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گاہک: کیا بکواس ہے یہ؟ ہر چیز میں ہمارا ریکارڈ۔ تم لوگ کیا چیز ہو۔ تمہاری کمپنی کیا لوگوں کی جاسوسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپریٹر : جناب ذرا زبان سنبھال کر بات کریں۔ یہ کال ریکارڈ‌ہورہی ہے۔ ذرا 15 جون 2019 کو یاد کی لیں جب آپ نے اسی قسم کی زبان ایک پولیس والے سے استعمال کی تھی اور پھر آپ 15 دن جیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس کے بعد گاہک بےہوش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share this