گلابو کا منگیتر کافی عرصے سے دبئی گیا

گلابو کا منگیتر کافی عرصے سے دبئی گیا ہوا تھا اور اب شادی کے لیے آنے والا تھا ایک روز گلابو نے شرماتے ہوئے اپنی سہیلی کو بتایا ،“ وہ دبئی میں اپنے دوستوں سے کہتے پھرتے ھیں کہ میں شہر کی سب سے خوبصورت لڑکی سے شادی کرنے جا رہا ہوں ـ“
“ ہائے اللہ یہ تو بہت بری بات ہے ـ“ اسکی سہیلی فوراً ہمدردانہ لہجے میں بولی ـ“ اتنا عرصہ اس نے منگنی تمہارے ساتھ رکھی اور اب شادی کسی اور سے کرنے جا رہا ہےـ“