Jokes In Urdu

Welcome To Jokes In Urdu Section Of Free Urdu Jokes. In This Entertainment Section You Can Read 10,000 Urdu <b>Jokes In Urdu</b>. This Is Not A Joke My Dear. Yes Ten Thousand Urdu Jokes In Urdu. This Is The Largest Collection Of Urdu Jokes On The Planet. You Can Read Interesting Jokes For Countless Hours But You Can'T Read All Jokes. And If That Is Not Enough We Are Adding Hundreds Of New Urdu Jokes Every Day. Hope You Like Our Efforts In Collecting Urdu Jokes. Keep Smiling And Tell Your Friends About Free Urdu Jokes

ملاقاتی نے مکان پر دستک دی۔ ننھے میاں

ملاقاتی نے مکان پر دستک دی۔ ننھے میاں باہر آئے تو ملاقاتی نے اس کے ابا جان کے بارے میں پوچھا۔
ننھے میاں بولے۔
آپ اپنا نام بتا دیجئے۔
تو کیا تمہارے اباجان میرے منتظر تھے۔
یہ تو مجھے معلوم نہیں، البتہ انہوں نے ایک شخص کا نام لے کر کہا تھا کہ اگر وہ آئیں تو کہہ دینا کہ اباجان گھر پر نہیں ہیں۔ اس لیے آپ پہلے اپنا نام بتائیں۔

ایک جیب کترا اپنے دوست سے سردی کے موسم کا گلہ کرتے ہوئے کہہ رہا تھا۔مجھے سرد

ایک جیب کترا اپنے دوست سے سردی کے موسم کا گلہ کرتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
مجھے سردیوں کا موسم بالکل پسند نہیں ہے۔
لیکن کیوں؟
اس لیے کہ ہر کوئی اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈالے رکھتا ہے۔

ایک سائنس دان نے ایک خاص قسم کی مکھی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا۔سائنسی نقطۂ نظر

ایک سائنس دان نے ایک خاص قسم کی مکھی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا۔
سائنسی نقطۂ نظر سے اس مکھی کے پر اس کے جسم سے چھوٹے ہیں۔ چنانچہ سائنس کی رو سے یہ مکھی اس قابل نہیں ہے کہ وہ اڑ سکے۔ لیکن چونکہ مکھی کو اس اہم سائنسی حقیقت کا علم نہیں ہے۔ اس لیے وہ آسانی سے اڑتی پھرتی ہے۔

ایک تیراک فخریہ انداز میں دوست سے کہہ رہا تھا۔ میں پانی میں آدھ گھنٹے تک رہ سک

ایک تیراک فخریہ انداز میں دوست سے کہہ رہا تھا۔ میں پانی میں آدھ گھنٹے تک رہ سکتا ہوں۔ کیا تم ایسا کر سکتے ہو؟
میں قیامت تک پانی کے اندر رہ سکتا ہوں
وہ کیسے؟
وہ بولا۔ کیونکہ مجھے تیرنا نہیں آتا۔

استا د نے شاگرد سے پوچھا۔اختر تمہیں معلوم ہے کہ زمین گول ہے کیا تم اس کے ارد

استا د نے شاگرد سے پوچھا۔
اختر تمہیں معلوم ہے کہ زمین گول ہے کیا تم اس کے اردگرد چل سکتے ہو۔
نہیں جناب، لیکن کیوں نہیں
اس لیے کہ میرے پاؤں میں چوٹ لگی ہے۔

ایک بھلے مانس کی گائے گم ہو گئی اور وہ رپورٹ درج کرانے کے لیے ایک تھانے گیا۔

ایک بھلے مانس کی گائے گم ہو گئی اور وہ رپورٹ درج کرانے کے لیے ایک تھانے گیا۔
سپاہی نے رپورٹ لکھتے ہوئے پوچھا۔
تمہاری گائے کی نشانی کیا تھی۔
جناب وہ چلتے ہوئے دم ہلاتی تھی۔

جج : ثابت ہو چکا ہے کہ تمام اشیائ تم نے ہی چرائی تھیں کیونکہ تمہاری انگلیو

جج : ثابت ہو چکا ہے کہ تمام اشیائ تم نے ہی چرائی تھیں

کیونکہ تمہاری انگلیوں کے نشا ن موجود ہیں۔
ملزم نے کہا۔
میری انگلیوں کے نشان؟ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ اس

وقت تو میں نے دستانے پہنے ہوئے تھے۔

ایک صاحب آدھی رات کے بعد گھر پہنچے اور

ایک صاحب آدھی رات کے بعد گھر پہنچے اور بڑی دیر تک دروازہ

کھٹکھٹانے کے باوجود بیگم کو جگانے میں ناکام رہے۔
اچانک انہیں ایک ترکیب آزمانے کا خیال آیا اور انہوں نے امی امی

چلانا شروع کر دیا۔
اگلے ہی لمحے بیگم صاحبہ بڑبڑا کر اٹھیں اور فوراً دروازہ کھول

دیا۔

دو دوست سڑک سے ملحق میدان میں گولف کھ

دو دوست سڑک سے ملحق میدان میں گولف کھیلنے میں

منہمک تھے۔ ایک دوست نے ہٹ لگانے کا ارادہ کیا کہ سڑک پر

ایک جنازہ آتا ہوا دکھائی دیا اس نے ہٹ لگانے کی بجائے سٹک

ہاتھ سے چھوڑ دی اور ہیٹ اتار کر احتراماً سر جھکا کر کھڑا ہو

گیا۔
جنازہ گذر گیا تو دوسرے دوست نے کہا۔
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ تم نے سچے دل سے

جنازے کا احترام کیا ہے واقعی ہمیں ہر جنازے کا اسی طرح

احترام کرنا چاہیے۔
بھئی . اتنا احترام کرنا میرا فرض تھا کیونکہ مرحومہ نے مسلسل

تیس برس بحیثیت بیوی میرا ساتھ دیاتھا۔