ریلوے پولیس میں بھرتی کیے جانے والوں سے

Joke Body

ریلوے پولیس میں بھرتی کیے جانے والوں سے انٹرویولیا جا رہا تھا۔
“فرض کرو دو ٹرینیں برق رفتاری سے آمنے سامنے سے آرہی ہیں ۔تو ایسے میں آپ کیا کرینگے؟“
پہلا سوال پوچھا گیا۔
“میں خطرے کا سگنل دونگا۔“امیدوار نے اعتماد سے جواب دیا۔
“اگر سگنل کام نہ کرے تو ؟“ اگلا سوال آیا۔
“میں لالٹین سے کام لوں گا جناب!“امیدوار نے اسی اعتماد سے جواب دیا۔
“اگر لالٹین میسر نہ ہو تو؟“ایک اور حجت بھرا سوال ہوا۔
“تو پھر جناب میں اپنے چھوٹے بھائی کو بلا لاؤں گا۔“امیدوار نے چند لمحے سوچنے کے بعد کہا۔
“لیکن وہ کیا کرے گا؟“اب کے حیرت بھرا سوال ہوا۔
“اس نے کبھی ٹرین کی ٹکر نہیں دیکھی نا۔“امیدوار نے سادگی سے جواب دیا۔

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

خاندانی منصوبہ بندی کا ایک آفیسر ایک مجمعے میں تقریر کر رہا تھا-معزز دوستوں!

Joke Body

خاندانی منصوبہ بندی کا ایک آفیسر ایک مجمعے میں تقریر کر رہا تھا-
معزز دوستوں! کیا تم جانتے ہو، ہمارے ملک میں ایک عورت ہر تین منٹ بعد ایک بچے کو جنم دیتی ہے-
اب میں آپ سے سوال کرتا ہوں، کہ آبادی میں اس بڑھتی ہوئی رفتار کو کس طرح روکا جاے؟
مجمعے سے آواز ای،: "جناب ہمیں سب سے پہلے اس عورت کو تلاش کرنا چاہیے-"

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

کسی کنجوس امیر کے در پر کسی فقیر نے آو

Joke Body

کسی کنجوس امیر کے در پر کسی فقیر نے آواز لگائی۔
بابا بھلا کرے یہاں دو. وہاں لو.۔
کنجوس نے اپنے ملازم کو آواز دی فیروز منشی جی سے کہو کہ خدمت گار مبارک کو بلائے او ر مبارک ملازمہ کے ذریعے دروازے پر کھڑے فقیر سے کہہ دے کہ ۔ کوئی اور گھر دیکھو۔
فقیر اس عجیب و غریب جواب رسانی سے جھنجھلا اٹھا اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر بولا۔
اے رب العزّت اپنے پیارے رسول(ص) کے واسطے سے جبرئیل(ع) سے کہیے کہ وہ میکائیل کے ذریعہ اسرافیل کو طلب کریں اور اسرافیل کو حکم دیا جائے کہ وہ عزرائیل سے کہیں کہ وہ اس ملعون اور کنجوس رئیس کی روح فوراً قبض کر لیں۔

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes

ايک چھوٹے جہاز كا انجن دوران پرواز خراب ہو گيا۔ اس ميں پائلٹ سميت تين انگريز ا

Joke Body

ايک چھوٹے جہاز كا انجن دوران پرواز خراب ہو گيا۔ اس ميں پائلٹ سميت تين انگريز اور ايک حبشي بيٹھا تھا۔ پائلٹ نے كہا: دوستو جہاز ميں صرف تين پيراشوٹ ہيں ايک فرد كو پيراشوٹ كے بغير چھلانگ لگانا ہو گي۔ ميں اس طرح كرتا ہوں كہ ايك موضوع كے متعلق تين افراد سے سوال پوچھتا ہوں جس كا جواب غلط ہو گا اسے پيراشوٹ كے بغير چھلانگ لگانا پڑے گي ۔
پائلٹ نے پہلے ايك انگريز سے پوچھا: تم بتاؤ، دنيا كا سب سے بڑا بحري حادثہ كون سا تھا؟
انگريزبولا : ٹائي ٹينک كا۔
پائلٹ : بالكل ٹھيک۔ پھر دوسرے انگريز سے پوچھا: تم بتائو اس ميں كتنے افراد ہلاک ہوئے تھے۔
انگريز بولا: تقريبا پندرہ سو۔
"بالكل ٹھيک ۔" اب حبشي سے پائلٹ بولا: اے مسٹر، تم ان سب ہلاک ہونے والوں كے نام بتاؤ؟

Rate This Joke
No votes yet
Urdu-Jokes